26

یمنی زیدی نے معاشرے میں تبدیلی لانے کا فارمولا بتا دیا

معروف اداکارہ یمنی زیدی نے کہا ہے کہ ”مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے جس سے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں”۔تفصیلا ت کے مطابق ادکاارہ یمنی زیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”بد قسمتی سے ہم لوگوں میں برداشت کی قوت ختم ہوتی جا رہی ہے جس سے ہمیں نقصان ہورہا ہے ، اخلاقی اقتداروں کا خیال نہیں رکھا جاتا،ہم سب کو مل کر معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا”۔اداکارہ نے کہا کہ میری عادت ہے کہ میں زیادہ تر وقت ہنستے کھیلتے گزارتی ہوں اور جب میں لوگوں کے رویے دیکھتی ہوں تو مجھے دلی دکھ ہوتا ہے ۔یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ہمارے دین میں اخلاقیات پر بڑا زور دیا گیا ہے مگر آج صورتحال بالکل مختلف ہو چکی ہے ،ہم صرف مسکرا کے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کر دیں تو معاشرے میں خود بخود مثبت تبدیلی کا عمل شروع ہو جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں