چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ جون میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر57گرانفروشوں کو گرفتار کرایا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے11 ہزار299 انسپکشنز کیں جس کے دوران اوورچارجنگ اور نرخنامے آویزاں نہ ہونے کی453 شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے دکانداروں کو9لاکھ 66ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ سخت وائ؛یشن پر 4دکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں کے تسلسل سے وزٹ کرکے اشیائے ضروریہ کی زائد قیمت وصول اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنیوالوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا حکم دیا ہے اور واضح کیا کہ پروفارمنس نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی میں کوئی عذرقابل قبول نہیں۔
35