36

اتحادی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا

فیصل آباد (پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز کے ملک کے معاشی حالات کی بہتری کیلئے اقدامات کے مثبت نتائج آ نا شروع ہوگئے ہیں اقتصادی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد سے سو ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے اور یہ منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے دوسری طرف وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات کی وجہ سے پاکستان اور آ ئی ایم ایف میں سٹاف لیول معاہدے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں انہوں نے شیخ رشید کی جانب مسلسل آ ئی ایم ایف پروگرام کی ناکامی پر بیان بازی کے حوالے سے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں نا اہلی اور ناکام پالیسیوں نے ملک کو معاشی نقصان سے دو چار کیا ہے اور ڈیفالٹ کے قریب پہنچا دیا تھا اتحادی حکومت نے نہ صرف ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا بلکہ معاشی مسائل پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے اگر حالیہ بجٹ کو دیکھا جائے تو وہ مکمل عوام دوست ہے شیخ رشید کی ملک کو ڈیفالٹ کروانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور ہر روز ناکامی کے راگ الاپنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی یقینا وہ وقت دور نہیں جب ملک دوبارہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں