فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران ریگل چوک تا چوک محدث اعظم جھنگ بازار فیصل آباد کے صدر چوہدری محسن خالد ‘جنرل سیکرٹری چوہدری آصف رحمانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحی ایک جذبہ کا نام ہے کہ وقت آنے پر صبر استقامت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی عزیز سے عزیز شے قربان کر دیں مسلمان قربانی کا جذبہ رکھتے ہیں اس لئے اسلامی معاشرہ پسماندگی کا شکار نہیں ہوتا ‘ہمیں اپنے مذہب ملک وقوم کیلئے قربانی کا جذبہ بدرجہ اتم رکھنا چاہئے ہمیں عیدالاضحی کے موقع پر غریب طبقات کا حد درجہ خیال رکھنا چاہئے اپنی خوشیوں میں شریک رکھنا چاہئے لائل پور ٹائون کا عملہ جانوروں کی الائشیں جلد از جلد ٹھکانے لگائے تاکہ متعدی بیماریاں پھیلنے نہ پائے ۔ خاص کر بازاروں میں صفائی کا خیال رکھا جائے ۔
35