30

پولیس نے چوری اور چھینے گئے 15موٹرسائیکل برآمد کر لئے

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)علاقہ میں چوری چکاری کی وارداتوں کے سدباب کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان کی کوششیں رنگ لے آئیں ، چھینے گئے اور چوری شدہ 15موٹرسائیکل برآمد کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران چھینے گئے موٹرسائیکلوں کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان اور ایس ایچ او کینٹ گل شیر خان کی کوششیں رنگ لے آئیں ، چوروں ڈکیتوں کے گروہ کو گرفتار کرکے ان سے چھینے گئے اور چوری شدہ 15موٹرسائیکل برآمد کرلئے ، ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان نے کہا ہے کہ جرائم کرنیوالے عناصر پولیس نے نہیں بچ سکتے، ان کو ہر صورت پولیس کی گرفت میں لایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں