چنیوٹ(نامہ نگار)معروف بزنس مین چو ہدری غلام مصطفی(انصاف ٹریڈرز والے) کے چھوٹے بھائی، چوہدری شاہد مصطفی اور چوہدری فہد مصطفی کے چچا ڈاکٹر غلام مرتضی(امریکہ والے) گزشتہ روز بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ میت کو امریکہ سے پاکستان لایا گیا۔ انکی نماز جنازہ مدرسہ فتح العلوم چنیوٹ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی۔ تجارتی اور صحافتی شخصیات کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی جس کے بعد انکو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں انکیآبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ سرور علی چوہدری۔ صدر شاہد محمود چوہدری۔ جنرل سیکرٹری غلام مرتضی۔ سردارعامر محمود۔ ڈاکٹر مزمل حسین۔ مصعب الحق رجوکہ۔شیخ سمیر نثار۔جنرل سیکرٹری بار شاہد یعقوب چوہدری۔حاجی اکرم ساگر چوہدری۔ عامر صدیقی۔ ڈاکٹر رمضان شعیب۔ ناصر چوہدری۔ فیاض ہرل و دیگر نے چوہدری غلام مصطفی سے انکے بھائی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔
32