36

رائے وقاص اسلم خاں کھرل کی ڈورٹوڈور کمپین

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی 99 رائے وقاص اسلم خاں کھرل کی ڈور ٹو ڈور کمپین جاری،معززین علاقہ و سیاسی دھڑوں نے بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار و ٹکٹ ہولڈر پی پی 99 رائے وقاص اسلم خاں کھرل نے ڈور ٹو ڈور کمپین کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے حلقہ کی سیاسی سماجی شخصیات معززین علاقہ و برادریوں نے رائے وقاص اسلم خاں کھرل کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کر دیا ہے امیدوار پی پی 99 رائے وقاص اسلم خاں کھرل نے کہا ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد رائے اسلم خاں کھرل سابق ایم پی اے کی سیاست کو قائم رکھے گئے اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں حلقہ کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے مگر وہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہو کر حلقہ کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں