اسلام آباد(بیوروچیف) چینی حکومت نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ہیرو قرار دے دیا۔ ماضی کی طرح اس بار بھی جس محنت لگن اور جانفشانی سے احسن اقبال نے سی پیک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں خدمات انجام دیں ہیں انہیں سی پیک کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اس حوالے سے پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو “مسٹر سی پیک” کا خطاب دیا جبکہ چین کے نائب سفیر لیجین ژاؤ نے احسن اقبال کو ان کی سی پیک میں خدمات کے پیش نظر سی پیک ہیرو قراد دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال نے سی پیک کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال نے پاکستان کی 12 وزارتوں کو سی پیک جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعے یکجا کیا جو کہ سی پیک منصوبے نگرانی کا سب سے بڑا پلیٹ فارم بھی ہے۔
34