16

لا پتہ لڑکے کی تشدد زدہ نعش نہر سے برآمد

جڑانوالہ(نامہ نگار)2 روز قبل لاپتہ ہونیوالے 15 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش نہر سے برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود محلہ رضا آباد کا رہائشی 15 سالہ وسیم عباس 2 روز سے لاپتہ تھا گزشتہ روز ریسکیو اہلکاروں کو کال موصول ہوئی کہ ریسکیو دفتر کے قریب نہر گوگیرہ برانچ میں لاش تیر رہی ہے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے سپرد کر دیا پولیس کے مطابق ملنے والی لاش کے چہرے پر زخم کے نشانات ہیں بیٹے کی تشدد زدہ لاش ملنے پر والدین سکتے میں آ گئے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالہ کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں