35

شہری پر تشدد کرنیوالا SHO اور 2 کانسٹیبل نوکری سے برخاست

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او عثمان اکرم گوندل نے تھانہ میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں معطل ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ سمیت دو کانسٹیبلان کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سی پی او نے اردل روم میں ایس پی لائلپور ٹائون افتخار منیر سیفی کی طرف سے مذکورہ پولیس ملازمین کے خلاف انکوائری میں گناہ گار قرار دیا گیا، جس کی روشنی میں سابق ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ سب انسپکٹر رانا مغفور احمد اور کانسٹیبلان آصف رضوان اور خرم کو نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں