39

ویڈیو کیمروں سے ڈاکٹرز کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف)پنجاب حکومت نے عوام فلاح اور سہولت کیلئے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ویڈیو کیمروں کے ذریعے ڈاکٹروں کی کارکردگی کی24گھنٹے مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ناصر جمال نے ہسپتالوں میں ایکسرے، الٹراسانڈمشینیں فنکشنل رکھنے کی ہدایت کر دی ، پرچی کانٹر پر زیادہ عملہ تعینات کرنے کا حکم۔نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر ناصر جمال کا سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ یونٹ کا بھی دورہ،ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی آن لائن لائیومانیٹرنگ کو چیک کیا، ڈاکٹر ناصر جمال نے پرچی کانٹرز ،آٹ ڈورز کی آن لائن ویڈیو انسپکشن کی اور ہدایت کی کہ علاج معالجہ کی سہولیات میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی،ڈیوٹی میں سستی ،غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں