33

عید سے قبل بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کو رلا دیا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)بھاری بھرکم بجلی کے بلوں نے غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا،صارفین کو بجلی کے بلی یونٹ کے حساب سے نہیں بلکہ اندازے سے بھیجے جا رہے ہیں ، تفصیلات کے مطابق سدھار ،دھاندرہ ،ٹھیکری والا،ملاںپور،پینسرہ،68ج ب اور گردونواح میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے شہریوں کی دھائی لیکن حکمران اور محکمہ فیسکو کی بے حسی نے غریب عوام کی زندگیوں کو عذاب بنا دیا ہے 200سے کم یونٹ چلانے والوں سے کو بھی ہزاروں روپے میں بل بھیجے جا رہے ہیں اور دفاتر میں شکایت سننے کیلئے کسی کی کوئی دلچسپی نہیں بل کے حوالے سے شکایت لے کر جائو تو کہتے ہیں بل جمع ہی کروانا پڑے گا زور زبردستی نے زائد بل وصول کئیے جا رہے ہیں شہریوں زاہد رشید بسرا،مدثر الہی ،راشد محمود،زوہیب نوید،رانا ریاض ،زاہد محمود،و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کیا جائے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں