جڑانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر شوکت مسیح سندھو نے جڑانوالہ لاہور موٹر وے پر واقع پٹرول پمپس اور فئیر پرائس شاپ کا اچانک جائزہ لیتے ہوئے اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی اور معیار کو چیک کرتے ہوئے ریٹ لسٹ کا جائزہ لیا اور پٹرول پمپس پر پیمانوں کی مقدار میں ہیر پھیر کرنے والے مالکان فیئر پرائس شاپس پر ناقص صفائی ستھرائی مقرر کردہ ریٹ سے زائد نرخ وصول کرنے کی پاداش پر 80 ہزار روپے جرمانے کئے اور ہدایت کی کہ عوام الناس کو حفظانِ صحت کے مطابق معیاری اشیائے خورد کی فراہمی سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جائے پٹرول کی سپلائی میں کمی کرنے والے مالکان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اسسٹنٹ کمشنر شوکت مسیح سندھو کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کو اشیائے خورد و نوش کی سرکاری قمیتوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں کسی کو بھی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے پٹرول پمپس اور فئیر پرائس شاپس مالکان کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ سرکاری نرخوں پر پٹرول اور اشیائے خورد و نوش کی یقینی بنائیں بصورت دیگر بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
38