29

ضلع سرگودھا میں 167برقی ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں ‘ تحسین اعوان

سرگودہا (بیوروچیف) چیئرمین فیسکو (واپڈا) ملک تحسین اعوان نے کہا ہے کہ ضلع سرگودھا میں پچھلے مالی سال کے دوران 206 ملین کی لاگت سے 167برقی ترقیاتی سکیمیں مکمل کی گئیں۔ادارے کی اولین ترجیح صنعتی صارفین ہیں چونکہ صنعتیں ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور ملکی ترقی وروزگار فراہم کرنے کا سبب ہیں۔انہوں نے سرگودھا کے صنعتی صارفین کی بلنگ کی شکایت کے خاتمے کے لئے صنعتوں پر ایم ڈی آئی میٹر لگانے،سرگودھا چیمبرمیں بجلی کے متعلق آن لائن شکایات کیاندرا ج کے لئے جدید کمپیوٹرائزڈ مشین لگانے اور صنعت کاروں کو بجلی کے بلوں کی تاریخ میں توسیع کی سہولت دینے کا بھی اعلان کیا۔ جبکہ صدر چیمبر ساجد حسین تارڑ کی درخواست پر آئندہ دس دنوں میں شہر کی مختلف جگہوں پر نصب فیسکو کے ٹیڑھے کھمبوں کو درست اور تبدیل کرنے کے احکامات بھی دیئے. وہ سرگودھا ایوان صنعت تجارت میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ملک تحسین اعوان نے مزید کہا کہ ان کے دروازے ملازمین کی شکایات کے ازالے کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں