اسلام آباد(بیوروچیف )ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے دوران جمعرات سے لیکر پیر تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بحیرہ عرب سے کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو کہ 14 جولائی کو شدت اختیار کر یں گی۔14 جولائی (شام/رات) کو مغربی ہوا ئو ں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ جس کے باعث 12 جولائی(شام/رات) سے17 جولائی کیدوران کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، مری، گلیات، اسلام ا?باد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہا ئوالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہوا ئوں/ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
26