41

کرنٹ لگنے سے نوجوان کی ہلاکت ‘ ایکسین SDO سمیت چار افراد معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ پر باوا چک کے قریب کرنٹ لگنے سے17 سالہ نوجوان جاں بحق، چیئرمین فیسکو تحسین اعوان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فرائض میں غفلت اور کوتاہی کا مظاہرہ کرنے پر ایکسیئن سول لائن ڈویژن اویس رشید’ ایڈیشنل ڈائریکٹر اکائونٹس پی ایم یو محمد رفیق’ ایس ڈی او مسلم ٹائون سب ڈویژن مبشر لاڑا اور لائن سپرنٹنڈنٹ مسلم ٹائون محمد شہباز کو معطل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 531 گ ب کا رہائشی 17 سالہ بلال مقامی فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا تھا اور باوا چک میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا اور گزشتہ روز وہ کسی کام کی غرض سے چھت پر گیا اور جہاں پر اچانک بجلی کی مین تاروں سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ دم توڑ چکا تھا۔ ذرائع کے مطابق باوا چک میں فیسکو حکام کی نااہلی کے باعث بجلی کی تاریں بے ڈھنگ طریقے سے گلی اور بعض گھروں کے اوپر سے گزرتی ہیں اور فیسکو انتظامیہ کی طرف سے ان کو درست نہ کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ روز فیسکو انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ باوا چک کے رہائشیوں کی طرف سے احتجاج کرنے پر فیسکو چیئرمین ملک تحسین اعوان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چار افسران کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں