سمندری (بیورو چیف ) کر بلا کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیا لات کا اظہار میاں طاہر فراز جوڑا سا بق نائب ناظم سمندری نے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلامیں شہادت ہمیں باطل کے سامنے مضبوطی سے کھڑاہونے کا سبق سکھاتی ہے واقعہ کربلا ہمیں باطل قوتوں سے ٹکرانے کا درس دیتاہے محرم الحرم میں حضرت امام حسین نے دین کی آبیاری کیلئے جاں نثاروں سمیت قربانی پیش کی کربلامیں شہادت امام عالی مقام نے صبروااستقامت کاعملی نمونہ پیش کیا محرم الحرم ہمیں اتحادویگانگت بھائی چارے اور ہم آہنگی کا درس دیتاہے اس مہینے میں ہمیں چاہیے کہ ہم قیام امن کیلئے اپنامثبت کرداراداکریں۔
37