ساہیوال(بیوروچیف) آر پی او نے ریجن بھر کے ہوٹلوں اور عارضی قیام گاہوں میں مقیم افراد کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،محرم الحرام کے دوران سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری،روائتی و لائسنسی جلوسوں کے روٹس آغاز و اختتام تک بند رہیں گے۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محبوب رشید ریجن کے تینوں اضلاع ساہیوال’اوکاڑہ اور پاکپتن میں معاشرتی امن کے استحکام کیلئے 24/7 کمر بستہ ہیں،اس حوالے سے آر پی او نے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ریجن بھر کے پولیس افسران کو اس بات کا پابند بنایا کہ وہ اضلاع میں واقع ہوٹلوں اور عارضی قیام گاہوں میں مقیم افراد کا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں۔،ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں،اگر کسی جگہ پر قانون شکنی ہو تو نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوری گرفتاری کی جائے فوری مقدمات درج ہوں،آر پی او محبوب رشید نے کہا کہ شعلہ بیانی سے معاشرتی امن کو تباہ کرنے والوں کو قانون کی لگام دینا ناگزیر ضروری اور فرض ہے۔
42