45

10رکنی وفد کے دورہ امریکہ پر 55ہزار ڈالر خرچ

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں زرمبادلہ کی شدید کمی اور معاشی مشکلات کے اس ماحول میں10سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی اور ان کے معاون عملہ پر مشتمل پاکستانی وفد کے دورہ اقوام متحدہ کے بارے مختلف انکشافات نے متعدد سوالات کھڑے کردیئے ہیں ۔10رکنی وفد کے نیویارک میں طعام وقیام پر 45سے 55 ہزار ڈالر کے اخراجات پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید تنقید کی ہے، ان اخراجات میں ایئر لائن ٹریول کی ٹکٹوں کے علاوہ قیام وطعام کا خرچہ شامل ہے جبکہ کرایہ پر حاصل کردہ 6کاروں کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں ۔ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے بھی اس وفد کے دورہ اقوام متحدہ اور مقاصد کے بارے میں حیر انگی اور تنقید کا اظہار کیا جارہا ہے کیو نکہ اس وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں بہت مختصر سی کارروائی میں حصہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں