چنیوٹ(نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کی ہدایت پر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چنیوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 11ملزمان کو گرفتارکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے6مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا ۔ ایمرجنسی نمبر 15پرواردات کی جھوٹی کال کرنے پر2شہریوں کیخلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد ہونے پر2ملزم کو گرفتا ر کیاگیا۔گیس ریفلنگ کرنے پر1 ملزم کو گرفتارکیا گیا۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا عمل جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے 134 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ڈی پی او عبداللہ احمد کی ہدایت پر کرائم پاکٹ ایریاز میں ضلع بھر میں ای پولیس پوسٹ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ای پولیس پوسٹ کے ذریعے104مشکوک افرادکو چیک کیا گیا،355مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔
39