جڑانوالہ (نامہ نگار) کرسچن کالونی میں چرچ اور گھروں کو جلانے کے الزام میں21نامزد سمیت600افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت 14 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ سٹی ارسلان نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحریر کیا کہ یاسین نے مہتاب مسجد میں اعلان کیا کہ تمام مسلمان اکٹھے ہو جائیں جس پر مشتعل افراد کا مجمع کرسچن کالونی میں داخل ہو گیا اور پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے کرسچن کالونی میں چرچ اور گھروں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگا دی پولیس نے امیر جماعت اہلسنت جڑانوالہ مفتی یونس رضوی،تحریک لبیک کے مرکزی رہنما آصف شاہ بخاری سمیت21نامزد اور600نامعلوم افراد کیخلاف دہشت گردی ایکٹ سمیت14دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
63