اسلام آباد(بیوروچیف) بجلی کے بلوں پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پیشرفت نہ ہو سکی ۔بجلی کے نرخ میں کمی کے معاملے پر ا?ئی ایم ایف نے حکومت کو جواب دیا ہے کہ بل جتنے بھی آئیں ادائیگی کرنا پڑے گی۔حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے بجلی کے نرخ میں کمی اور ملک میں جاری مظاہروں کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات ہوئے، جس میں توانائی پر عائد ٹیکسز میں ریلیف سے متعلق پاکستان نے درخواست کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی درخواست پر ا?ئی ایم ایف حکام نے واضح کیا کہ بل جتنے بھی ا?ئیں ادا کرنا پڑیں گے جبکہ عالمی مالیاتی فنڈز نے بجلی پر سبسڈی دینے کی صورت میں حکومت سے ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے تحریری جواب بھی مانگ لیا
67