ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی سکولز کی حالت کو بہتر بنانے کے پروگرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم متحرک ہیں۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد،سی ای او ایجوکیشن طاہر منصور،ایکسین بلڈنگ محمد اعجاز، ڈی او ایلیمنٹری و دیگر افسران بھی موجود ہیں.جس میں سکولوں میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سکولوں کو تدریسی و انتظامی لحاظ سے ماڈل بنانا ہے جس کیلئے فی الفور اقدامات شروع کئے جائیں۔ انہوں نے سکولوں کی تزئین وآرائش و بحالی، رنگ روغن،واش رومز کی بہتری، دروازوں و کھڑکیوں کی مرمت،لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن، فرنیچرز کی خریداری، کھیلوں کے گرائونڈز کی بہتری اور شجرکاری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا کہ ضلع کے 10 بوائز اور 10 گرلز سرکاری سکولوں کو ماڈل بنانے جبکہ دیگر تمام سکولوں میں بھی صاف ستھرا ماحول برقرار اور تدریسی وانتظامی امور پر بھرپور توجہ دی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نگران حکومت پنجاب کی طرف سے بھی فنڈز فراہم کئے جائیں گے۔
28