62

مسلح ڈاکو کی دکان میں گھس کر الیکٹریشن سے لوٹ مار

گوجرہ(نامہ نگار)مسلح ڈاکو نے دکان میں گھس کر الیکٹریشن سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل چھین لیا۔معلوم ہواہے کہ گرین ٹائون گوجرہ کامحمد سلیم جھنگ روڈ گوجرہ پر واقع اپنی الیکٹریشن کی دکان پر موجودتھاکہ اس دوران ایک نامعلوم ڈاکواس کی دکان میں مسلح ہو کر گھس گیا اوراسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر15 ہزارروپے نقدی وقیمتی موبائل چھین لیااور کامیاب واردات کے بعد فرارہو گیا۔سٹی پولیس گوجرہ کو واردات کی اطلاع دے دی گئی ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں