31

ڈاکوئوں ‘ چوروں کے گروہ سرگرم ‘ آج پھر 85 وارداتیں ‘ پولیس سراغ لگانے میں ناکام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ آج پھر 85 وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز لوٹ کر لے گئے’ جبکہ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق جیل روڈ پر رضوان سے گن پوائنٹ پر 5ہزار روپے’ کریڈٹ کارڈ اور قیمتی فون’ راجباہ روڈ پر ارسلان علی سے 50ہزار روپے’ فون’ شاداب پلی کے قریب سلطان علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ انصاف روڈ پر وقار پرویز سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ سنت پورہ کے چوہدری سکندر خان سے 50ہزار روپے’ فون’کمال آباد کے قریب توحید علی سے نقدی’ فون’ غلام محمد آباد کے عنصر عباس سے نقدی’ فون’ سبحان اﷲ چوک کے دانش سے 35ہزار روپے’ فون’ غلام محمد آباد کے فرحان افضل سے 22ہزار روپے’ فون چھین لیا’ جمیل پارک کے عثمان کے گھر’ رضا آباد کے شیخ شفیق کی فیکٹری کے تالے توڑ کر لاکھوں کا مال چورلیکر فرار ہو گئے’ 7 ج ب کے علی حسن سے نقدی’ فون’ 5 ج ب کے جان مسیح سے نقدی’ فون’ 100 ج ب کے مجیب الرحمن کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 157 رب کے عمر فاروق سے نقدی’ فون’ 134 رب کے انور کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ محلہ گارڈن کے فرحان سے 15ہزار روپے’ فون’ دھنولہ کے قریب طیب شاہین اور دیگر کی گاڑیوں سے بیٹریاں اتار لی گئیں’ لاثانی روڈ پر حسین احمد سے 75 ہزار روپے’ فون’ 190 رب کے محمد عزیز’ 188 رب کے عاقب سے نقدی’ فون’ سکندر پور والی پلی کے قریب محفوظ احمد سے نقدی’ فون’ جنڈوالہ پھاٹک کے قریب پرویز اقبال سے نقدی’ فون’ 109 ج ب کے ناصر علی کے گھر کا صفایا کر دیا’ کریسنٹ مل کے قریب علیم سے 65 ہزار روپے’ فون’ نورپور قبرستان کے قریب حیدر علی سے 19ہزار روپے’ فون’ گرین ٹائون سے عدنان’ نور پور قبرستان کے قریب حیدر علی’ علی رضا سے 30ہزار روپے’ فون’ گرین ٹائون کے عدنان سے نقدی’ فون’ منصورآباد کے احمد رضا سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ریلوے اسٹیشن کے قریب مدثر ایوب سے نقدی’ فون’ ڈی گرائونڈ سے مدثر نعیم سے نقدی’ فون’ الفتح سٹور جڑانوالہ روڈ کے عون رضا نے بتایا کہ چور سامان چوری کرتے پکڑ لیا’ خیابان کالونی نمبر2 کے علی ندیم سے نقدی’ گھڑی’ فون’ فیضان ارشد سے نقدی’ فون’ بوہڑ چوک کے قریب محمد علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ سرفراز کالونی کے فہد انجم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ لالہ زار کالونی کے بدر سے پرس’ منیانوالہ روڈ پر رفیق سے نقدی’ فون’ خالد آباد کے اشرف سے نقدی’ فون’ نثار کالونی کے قاسم سے 45ہزار روپے’ فون’ گلشن رفیق کالونی کے شہزاد سے 33ہزار روپے’ فون’ مجاہد آباد کے عبداﷲ سے 35ہزار روپے’ فون’ عبداﷲ پل کے قریب فرخ لطیف سے ایک لاکھ روپے’ فون’ 243 رب میں طلحہ ارشد سے نقدی’ فون’ 214 رب کے فضل عباس سے نقدی’ فون’ کینال ویو کالونی میں محمد علی سے نقدی’ فون’ 63 گ ب کے راشد علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 72 گ ب کے وسیم سے پرس’ 194 گ ب کے الیاس سے 50ہزار روپے’ فون’ 62 رب کے رشید احمد سے 33ہزار روپے’ فون’ کنجوانی کے اشرف سے 50ہزار روپے’ فون’ 509 گ ب کے محمد حسین سے 60 ہزار روپے’ فون’ 494 گ ب کے غلام فرید کا گھر لوٹ لیا’ راوی محلہ کے مجاہد سے اڑھائی لاکھ روپے’ فون’ عابد علی سے 40ہزار روپے’ فون’ 464 گ ب کے رضا عباس سے 50ہزار روپے’ فون’ 173 گ ب کے شہباز کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ جبکہ سرگودھا روڈ کے عدنان علی’ سول ہسپتال سے محمد امین’ طارق آباد سے علی رضا’ ضلع کچہری سے معین قادر’ جھنگ بازار جامع مسجد سے عبدالجبار’ انصاری پارک سے محمد افضل’ گلبرگ کے محمد اکبر’ سلطان ٹائون کے عارف جمیل’ شہباز شریف پارک سے باسط علی’ 6 ج ب کے شہباز مسیح’ ڈرائی پورٹ کے باہر سے محمد زین’ نصیرآباد کے بدر’ رحمان پورہ کے ہاشم خان’ کریسنٹ گرائونڈ سے ہاشم خان’ منصورآباد کے حمزہ لیاقت’ ستیانہ روڈ کے شہزاد’ فیضان مدینہ سے شیر علی’ سعید کالونی کے غلام مصطفی’ تیزاب مل چوک سے سیف الرحمن’ امام بارگاہ کے باہر سے عبدالمجید’ منڈی کوارٹر کے حنیف’ سلیمانیہ کالونی کے عامر’ گلشن کالونی کے سرور’ 75 گ ب کے عبدالحق’ طاہر عباس’ شہزاد کالونی کے یاسر’ 66 ج ب کے عبدالرحمن’ 38 ج ب کے اﷲ رکھا’ 128 گ ب کے سرفراز’ 229 رب کے اکرام’ 193 رب کے سرور’ 400 گ ب کے وحید اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں