62

مودی حکومت اقلیتوں کے لیے سخت خطرہ بن گئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی کے ہندوستان میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی اقلیتوں کیلئے سنگین خطرہ بن چکی ہے ، ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی جاری ہے۔بھارت میں مذہبی شدت پسندی اور عدم برداشت کے بڑھتے واقعات مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کا نتیجہ ہیں ، مودی کے ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی ، بی جے پی کی کھلے عام اقلیتوں کو دھمکی مودی کی سوچی سمجھی سازش ہے۔بی جے پی رہنما نے دھمکی دی ہے کہ ہندوستان میں اگر کوئی ہندوؤں کو للکارے گا اس کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں، صرف مسلم اقلیت ہی نہیں بلکہ سکھ اور عیسائی برادری بھی مودی سرکار کے عتاب کا نشانہ بن گئے۔پچھلے کچھ عرصے میں بھارت میں نہ صرف مساجد بلکہ کئی گرجا گھروں کو بھی مسمار کیا گیا ، حال ہی میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبے میں مسلم نوجوان کو بیہمانہ تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں