جڑانوالہ(نامہ نگار)نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پادری کو زخمی کر دیا،آر پی او نے رپورٹ طلب کرلی،وقوعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق پادری ایلی زر سندھو عرف وکی مسیح موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فیصل آباد سے 71 گ ب میں واپس آ رہا تھا کہ راستے میں خانوآنہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد ڈاکٹر رضوان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی ہونیوالے پادری وکی مسیح کو فیصل آباد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے آر پی او فیصل آباد نے وقوعہ میں ملوث افراد کی فی الفور گرفتاری کے احکامات صادر کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے
29