34

چوری کے شبہ پر رکشہ ڈرائیور ‘ ٹریفک وارڈن کی فائرنگ سے نوجوان قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نشاط آباد کے علاقہ کمال پور میں معمولی جھگڑے پر ٹریفک وارڈن اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے نوجوان قتل جبکہ سمندری کے علاقہ میں آہنی گرل چوری کرنے کے شبہ پر تشدد کر کے رکشہ ڈرائیور کو مار ڈالا’ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر مقدمات درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق 5 ج ب کمال پور کے رہائشی اشفاق احمد نے بتایا کہ اس کا بیٹا جا رہا تھا کہ وہ مین روڈ پر ٹریفک وارڈن شہباز نے روکا تو ان میں تلخ کلامی ہو گئی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے تو ٹریفک وارڈن کے ساتھی بھی آ گئے، جس پر ٹریفک وارڈن اور اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے حسن رضا گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ دم توڑ گیا۔ جبکہ تھانہ سمندری کے علاقہ 139 گ ب کے رہائشی حنیف نے بتایا کہ اس کا بھتیجا احسان رکشہ چلاتا ہے وہ سواریاں لیکر جا رہا تھا کہ راستے میں ملزمان یٰسین وغیرہ نے گرل چوری کرنے کے شبہ پر پکڑ لیا اور آہنی راڈ کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں