83

کراچی میں آشوب چشم سے بچے اور نو عمر افراد زیادہ متاثر ہونے کا انکشاف

کراچی (بیوروچیف) سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پھیلنے والے آنکھوں کے وائرل انفیکشن آشوب چشم سے بچے اور نو عمر افراد زیادہ متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔کراچی میں گزشتہ 10 دن سے آنکھوں کی بیماری آشوب چشم تیزی سے پھیل رہی ہے، سرکاری ہسپتالوں سے لے کر نجی ہسپتالوں تک یومیہ درجنوں مریض آ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف ہسپتالوں کے شعبہ چشم کے ماہرین کے مطابق آشوب چشم سے زیادہ تر بچے اور کم عمر افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ڈائویونیورسٹی ہسپتال کے اوجھا کیمپس میں شعبہ امراض چشم کے سربراہ پروفیسر نثار احمد سیال کے مطابق آشوب چشم سے اب تک زیادہ طور پر بچے اور کم عمر افراد متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت گزر جانے کے باوجود تاحال ہسپتال آنے والے مریضوں کی تعداد تقریبا اتنی ہی ہے جتنی پہلے تھی۔ان کے مطابق پھیلنے والی بیماری آشوب چشم زیادہ متعدی ہے اور وہ ایک سے دوسرے شخص تک تیزی سے منتقل ہو رہی ہے۔ماہرین کے مطابق شہر میں ماحولیاتی آلودگی، خراب فضا، ہاتھوں کی صفائی نہ ہونے سمیت دیگر اسی طرح کی دیگر وجوہات کی بنا پر آشوب چشم میں اضافہ ہو رہا ہے۔نجی ہسپتال کے ڈاکٹر ڈاکٹر شریف ہاشمانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں وائرل اور بیکٹیریل آشوب چشم دونوں تیزی سے پھیل رہے ہیں،جس سے متاثرہ افراد کی آنکھیں سرخ یا گلابی ہوجاتی ہیں جب کہ آنکھوں کے گرد سوجن کے علاوہ ان میں شدید خارج بھی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں