22

سرکاری ہسپتالوں میں بد انتظامی برداشت نہیں کرینگے ‘ سیدمحسن نقوی

سرگودھا(بیوروچیف) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا کا دورہ کیا۔استقبالیہ پرچی کائونٹر پر مریضوں کی لمبی قطاریں،طبی سہولتوں کا فقدان، چیک اپ میں تاخیر،وارڈز کی بری حالت ،مفت ٹیسٹ کی سہولت نہ مفت ادویات، مریضوں نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے سامنے شکایات کے انبار لگا دئیے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں طبی سہولتوں کے فقدان اور ابتر صورتحال پر شدید برہمی کااظہار کیا اورایم ایس ہسپتال کی سخت سرزنش کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے دورے کے دوران مریضوں کی شکایات،بدانتظامی اور فرائض سے غفلت برتنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا تبدیل اور مستقل پرنسپل کی تعیناتی کا حکم دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے زیر تعمیر کارڈیک سنٹر کو جنرل وارڈ میں تبدیل کرنے کی ہدایت کی اور جنرل وارڈ کو فنکشنل کرنے کے لئے 3دن کی ڈیڈ لائن دی۔ مریضوں نے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ ہم صبح 6بجے سے قطاروں میں کھڑے ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ہمارا کوئی پرسان حال نہیں،ٹیسٹ بھی باہر سے کرانا پڑتے ہیں اور ادویات بھی باہر سے منگوا نا پڑتی ہیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے خواتین و مرد مریضوں کی شکایات سنیں اور ان کے ازالے کے لئے موقع پر ہی احکامات دئیے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتا ل کے باہر مخصوص لیب سے ٹیسٹ کرانے کے معاملے کی انکوائری کاحکم دے دیا ۔ محسن نقوی نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودھا کی حالت زار دیکھ کر انتہائی افسوس ہوا،یہاں سارا کچھ خراب ہے۔ مریضوں کے ساتھ ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی پریشان ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں