17

ٹیکسٹائل سمیت 5شعبوں کیلئے بجلی ‘ گیس پر سبسڈی بحال کرنے پر غور

اسلام آباد (بیوروچیف)نگران حکومت 6 ماہ سے بھی کم وقفے کے بعد ایک بار پھر جامع حکمت عملی کے تحت پرتعیش اور غیر ضروری درآمدی مصنوعات کی طویل فہرست پر ریگولیٹری ڈیوٹیز عائد کرنے کی حکمت عملی بنا رہی ہے جس کا مقصد ملک کے زرمبادلہ کے قلیل ذخائر میں تیزی سے ہونے والی کمی پر قابو پانا ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ 5 برآمدی شعبوں کے لیے گیس اور بجلی کے علاقائی طور پرمسابقتی نرخ بحال کرنے کے لیے بھی سرگرم ہے، برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کی آمد کو سہارا دینے کے لیے دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ چند دیگر ممکنہ تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں جو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے لیے قابل قبول ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ ان تجاویز پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کے حالیہ اجلاسوں میں وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس اقدام کی قیادت نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کر رہے ہیں، جو آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما)کے سرپرست اعلی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں