56

نوازشریف کی قیادت میں پاکستان پھرترقی کرے گا

فیصل آباد(پ ر)سابق چیئر مین یو سی 141چوہدری امین باجوہ نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز کی قیادت میں پاکستان پھر سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ،انشا ء اللہ تعالیٰ مہنگائی بھی ختم ہو گی۔بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہوں گی،پا کستا ن میں پھر سے ترقی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو گا ۔لاکھوں عوام اپنے قائد کا والہانہ استقبال کرنے کیلئے مینار پاکستان آئیں گے ۔انہوںنے کہا کہ میاں محمدنوازشریف کا وطن واپسی پر فقید المثال شانداراستقبال کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اورمسلم لیگ ن کے دیگر قائدین کو نا کردہ گناہوں کی پاداش میں پابند سلاسل رکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں