فیصل آباد(پ ر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان وانجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے نائب صدروجائنٹ سیکریٹری اور کٹ پیس کلاتھ بورڈ ٹاٹا بازار کے وائس چیئرمین مرزا مظہر صدیق بیگ نے حکومت کی منظوری سے مہنگائی کے ستائے عوام کی جیبوںسے160 ارب روپے نکلوانے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیںاکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک 6 ماہ کیلئے بجلی 3.28 بمعہ سیلز ٹیکس3.85 روپے فی یونٹ کلومہنگی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم سے آضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوںنے کہاکہ مستقبل میںانتہائی مشکل و کٹھن حالات کے مقابلہ کیلئے تاجربرادری کومرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری کی قیادت میںمتحد ہونا اور سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا ۔
32