سرگودہا (بیوروچیف)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جامعہ سرگودہا میں سیف فوڈ ماڈل سٹی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ “نوجوان سفیر کے ذریعے تبدیلی” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن یاسر رضوان اور ڈین آف ایگریکلچر ڈاکٹر اطہر ندیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، دیگر شرکاء میںڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شہباز سرور اور ڈائریکٹر انسٹیٹوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن سمیت جامعہ کے دیگر استاتذہ کرام اور طلبہ بھی شامل تھے۔سیمینار کا مقصد طلباء کی مدد سے علاج بالغذاء اور سیف فوڈ کے بارے میں آگاہی فراہم کی کرنا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن یاسر رضوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہتر اور معیاری غذا کے چناؤ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔
31