سمندری(بیورو چیف)سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے چوہدری شہباز بابر امیدوار این اے98 کی جانب سے قائد مسلم لیگ(ن)میاں محمد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی سمندری سے مسلم لیگ(ن)کے کارکن بڑی تعداد میں استقبال میں شرکت کریں گے تفصیلات کے مطابق چوہدری شہباز بابر کے بھائی سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسلم کی زیر صدارت میاں محمد رضوان محلہ اشرف آباد کے ڈیرہ پر مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں میاں محمد نواز شریف کے استقبال 21اکتوبر کو حتمی شکل دی گئی چوہدری محمد اسلم کے مطابق سمندری کے قومی حلقہ سے سابق ایم این اے چوہدری شہبازبابر کی قیادت میں تیرہ سو کارکنوں کا قافلہ میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے لاہور روانہ ہو گا۔
29