40

کسی رہائشی عمارت کاغیر قانونی استعمال برداشت نہیں کیا جائیگا

ساہیوال(بیوروچیف) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شہر میں رہائشی عمارتوں کو فیس ادا کئے بغیر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی، کسی رہائشی عمارت کا غیر قانونی استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا تاہم مالکان کی سہولت کے لئے کمرشل فیس کی وصولی قسطوں میں کرنے کا جائزہ لیا جائے، میونسپل آفیسر کو ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے ذرائع آمدن بڑھانے کے لئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور شہریوں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرکاری واجبات خوش دلی سے ادا کرنے چاہیں۔ انہوں نے شہر کی کمرشل مارکیٹوں اور بازاروں میں پختہ تجاوزات گرانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اگلے2روز میں نوٹسز کی معیاد ختم ہونے کے بعد بھرپور آپریشن کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں