31

حکومت عوام کوہرممکن طریقے سے ریلیف دیں

فیصل آباد(پ ر)انجمن تاجران کارخانہ بازار کے صدر میاں اختر محمودنے کہا ہے کہ 50 ہزار تک آمدنی والو ں پر ٹیکس کا مطا لبہ سمجھ سے بالا تر ہے،حکمران آ ئی ایم ایف کی غلامی نہیں اللہ کی غلامی اختیار کریں اورعوام کو ہر ممکن طر یقے سے ریلیف دیں،غر یب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو چکی ہے آئی ایم ایف کی شرائط سے غر یب مز ید پس جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرا ئط پر ملک کو چلتا دیکھ کرایسا لگ رہاہے کہ پاکستان آزاد ملک نہیں حکمران آ خر کب تک آئی ایم ایف کی ہدایت پر عمل کر تے ہو ئے غر یب عوام کا خون چو ستے ر ہیں گے؟۔حکمران ، اشرافیہ ، بیوروکر یسی اور افسر شاہی کی عیاشیو ں کی سزا آ خر عوام کب تک بھگتتے رہیں گے؟آئی ایم ایف کی طرف سے 50ہزار تک کی آ مد نی والو ں پر ٹیکس کا مطا لبہ بر ترین عوام اورغر یب دشمنی ہے جسے ہم مسترد کر تے ہیں اور حکمرانو ں سے مطا لبہ کر تے ہیں کہ آئی ایم ایف کی ہر شر ط پر آ نکھیں بند کر عمل کرنے کی بجائے آئی ایم ایف کے نا جا ئز مطالبات ماننے سے انکار کر یں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں