54

حکومت فوری اشرافیہ کی مفت بجلی ختم کرے

فیصل آباد(پ ر) چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی شیخ نعیم احمد نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں انتہائی اضافے کے باعث عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، بجلی کے مہنگے بل اور بڑھتی مہنگائی اب قابل برداشت نہیں،حکومت فوری اشرافیہ کی مفت بجلی ختم کرئے۔تاجر برادری اور غریب عوام پر بجلی بلوں کے ظالمانہ اضافہ کو ختم کیا جائے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس اکٹھا کرنا ایف بی آر کی ذمہ داری ہے حکومت کی نا اہلی ہے کہ ٹیکس کا حصول بھی بلوں میں ڈال دیا گیا جس کی زد میں وہ غریب طبقہ بھی پسں رہا جس پر ٹیکس بنتا ہی نہیں ہے معاشی بحران کی وجہ سے غریب عوام پس رہی ہے اورباھری بھر کم بلوں کی ادائیگی کے لئے اپنے گھر کی قیمتی اشیا بیچ رہے ہیں تاجروں کے کاروبار ٹھپ اور چولہا ٹھنڈا ہور ہا جب کہ اشرافیہ اور اس کے بچے عوام کے حقوق پر عیاشی کی زندگی گزار رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں