اسلام آباد (بیوروچیف) لمزپاکستان (LIMS) نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے اپنی ویب سائٹ لانچ کردی لمزپاکستان (LIMS) نے اپنی ویب سائٹ limspakistan.com لانچ کر دی ہے،یہ ویب سائٹ زراعت میں جدت کی جانب LIMS کا انقلابی قدم ثابت ہو گی، اس ویب سائٹ کی مدد سے کسان اپنی زمین سے متعلق بروقت معلومات حاصل کر سکتے ہیں ، ویب سائٹ کی مدد سے پانی، کھاد، سپرے اور بیج کے استعمال میں بچت اورنتیجتاً پیداوار میں گراں قدر اضافہ متوقع ہے، لمزنے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ربیع کی فصلوں کیلئے اس ویب سائٹ سے استفادہ حاصل کریں ، چھوٹے کاشت کاروں کواس ویب سائٹ سے تمام سہولیات اور معلومات مفت میسر ہو ں گی۔
36