57

سرگودھا سے کراچی کیلئے نئی ٹرین چلانے کی تیاریاں

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا سے کراچی کیلئے نئی ٹرین کے اجراء اور سرگودھا ملتان کے درمیان چلنے والی ساندل ایکسپریس کو بحال کرنے کیلئے محکمہ ریلوے نے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں اور جلد اہل سرگودھا کو ان ٹرینوں کے اجراء کی خوشخبری سنا دی جائیگی جبکہ سرگودھا اور لالہ موسیٰ کے درمیان چلنے والی چناب ایکسپریس کے روٹ کو دو رویہ بھی کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار سی او پاکستان ریلوے شاہد عزیز’ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی انعام اللہ خان اور نوید مبشر نے سرگودھا ریلوے اسٹیشن کی انسپکشن کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا ایک بڑا شہر ہے اور یہاں سے ٹرینوں کا اجراء وقت کی ضرورت ہے جبکہ لاہور سرگودھا ایکسپریس کو بھی جلد بحال کردیا جائیگا محکمہ ریلوے عوام کو بہتر سفری سہولتوں کیلئے کوشاں ہے مگر مالی وسائل اور بوگیوں کی کمی کے باعث مختلف ٹرینوں کو فی الوقت چلانا مشکل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں