کمالیہ (نامہ نگار )بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق ذیشان کالونی کمالیہ کے رہائشی محمد زین القاسم نے تھانہ سٹی کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محمد حسنین نے پندرہ لاکھ روپے رقم ادھار لی جس کے عوض ایک عدد چیک دیا تھا جو کہ مقرر تاریخ پر کیش نہ ہو سکا اوا ڈس آنر ہو گیا۔ جس پر تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز شروع کر دیا۔
45