55

محکمہ زراعت کی جانب سے چیچہ وطنی میں سموگ آگاہی مہم

ساہیوال(بیوروچیف) اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی سردار مہتاب بلوچ کی زیر نگرانی محکمہ زراعت توسیع چیچہ وطنی کی جانب سے بلدیہ ہال میں سموگ آگاہی مہم کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید، کاٹن انسپکٹر محمد عرفان، زراعت آفیسر احمد سعید، محمد طارق نوناری، سینئر فیلڈ اسسٹنٹ محمد عرفان لطیف، نمبرداران اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر دھان اور دوسری فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے بننے والی سموگ کے نقصانات بارے آگہی دی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید نے کہا کہ سموگ کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، نئی نسل کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے اجتناب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں