لاہور(بیوروچیف)تمام جنرل پوسٹ آفسز اور ڈاکخانوں کا منی آرڈر مینوئل نظام مکمل ختم کر کے نیا منی آرڈر ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ایف اے ٹی ایف (فیٹف) کا ایک بڑا اور بنیادی مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے تمام جنرل پوسٹ آفسز اور ڈاکخانوں کا منی آرڈر مینوئل نظام مکمل ختم کر کے نیا منی آرڈر ڈیجیٹل نظام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی، جس پر رواں ماہ عملدرآمد شروع کر دیا جائیگا۔اس وقت ڈاکخانوں کا منی آرڈر نظام مکمل طور پر خفیہ ہے کون کس کو رقم بھیجتا ہے ، یہ کسی کو علم نہیں ہوتا جبکہ نئے ڈیجیٹل نظام سے تمام منی آرڈر سٹیٹ بنک سمیت تمام ضروری اداروں سے انٹر لنک ہوجائینگے ۔منی آرڈر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا بھی کمپیوٹرائزڈ ہوگا، اس مقصد کیلئے ڈاکخانوں میں کمپیوٹرائزڈ اور بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے
32