38

فیسکو ٹیمیں بجلی چوروں کیخلاف سرگرم ، مزید 46 بجلی چور پکڑ لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن)کی ہدایات پرفیسکوکی بجلی چوری کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز دن رات چیکنگ جاری ہے ۔فیسکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں فیسکو ٹیموں نے دوران چیکنگ مزید46بجلی چور وں کو پکڑلیاجو ڈائریکٹ سپلائی اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ان بجلی چوروں کوایک لاکھ 8ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور 43 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔تمام بجلی چوروں کے کنکشنزمنقطع کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔ضلع فیصل آباد میں اب تک 867بجلی چوروں کو23 لاکھ45ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور10کروڑ70 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ضلع جھنگ میں اب تک 237 بجلی چوروں کو8لاکھ93ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور 3 کروڑ74لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔ضلع بھکر میں اب تک 244 بجلی چوروں کو6لاکھ 25ہزارڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ21لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ضلع چنیوٹ میں 299بجلی چوروں کو 8لاکھ 55ہزار سے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اور3 کروڑ20لاکھ جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ضلع خوشاب میں 73بجلی چوروں کو 2 لاکھ67ہزارسے زائدڈی ٹیکشن یونٹس اورایک کروڑ31لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ضلع میانوالی میں 277بجلی چوروں کو5لاکھ 70ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ71 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ضلع سرگودھا میں 277بجلی چوروں کو6لاکھ72ہزارسے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ18 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ضلع ٹوبہ میں 188بجلی چوروں کو5لاکھ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور2 کروڑ54 لاکھ سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران فیسکو ریجن سے 30روزمیں مجموعی طور پر 2490 بجلی چورپکڑے گئے ہیں۔:بجلی چوری میں 2367گھریلو،54زرعی،64کمرشل اور 5انڈسٹریل کنکشن شامل تھے ۔جن کو 68لاکھ 60ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور31 کروڑ15 لاکھ سے زائدکا جرمانہ عائدکیاگیا ہے ۔فیسکو ریجن میں مجموعی طورپر 2393بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہوچکا ہے۔فیسکو ریجن سے 1955بجلی چوروں کو گرفتارکرلیاگیا اور 14کروڑ38لاکھ سے زائد کی ریکور ی کرلی گئی۔علاوہ ازیں حکومت پاکستان کی ہدایت پر فیسکوکے نادہندگان سے ریکوری کی خصوصی مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ریکوری ٹیمیں بلاامتیازفیسکو ریجن کے آٹھوںاضلاع میں نادہندگان سے واجبات کی وصولی میں مصروف عمل ہیں۔فیسکو ریجن میں اب تک رننگ ڈیفالٹرز سے9کروڑ16لاکھ سے زائد جبکہ مستقل نادہندگان سے اب تک 23کروڑ 50لاکھ سے زائدکے واجبات وصول کرلئے گئے ہیں ۔فیسکو کے نادہندگان میں گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین شامل ہیں۔واجبات کی مکمل وصولی تک فیسکوکے نادہندگان کے خلاف یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں