مریدوالہ(نا مہ نگار) 21اکتوبر کو قائد میاں نواز شریف کا فقید المثال استقبال کریں گے نواز شریف بہادری جرات اور ترقی کا نام ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار مسلم لیگ ن پی پی 104 حافظ سعید بھلر نے میاں نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے منعقدہ 193 گ ب چوہدری ادریس نمبردار بعد ازاں رانا عظیم حیدر کے ڈیرہ پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ سعید کے ہمراہ چوہدری ندیم قادر نمبردار ،چوہدری عبد الروف ،چوہدری طارق بشیر بھلر ،چوہدری مدثر نمبردار،،اقرار حسین بگا اور دیگر معززین بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری محمد توقیر سنی ،چوہدری محمد عیسی نمبردار،چوہدری احسان آرائیں ،چوہدری محمد امتیاز نمبردار،چوہدری محمد شہزاد اٹلی ،چوہدری ذوالفقار نمبردار،رنا عظیم حیدر ،حاجی محمود گوہر اور دیگر نے کہاکہ وہ حافظ سعید بھلر کے ہمراہ 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے اپنے ساتھیوں سمیت روانہ ہونگے۔
28