33

آٹاگوندھنے والی مشین میں آکرملازم زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر ہمایوں نگر میں آٹا گوندھنے والی مشین میں آ کر بیکری ملازم بری طرح زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 نے مضروب کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہمایوں نگر میں الصیام بیکری کا ملازم 22 سالہ الیاس ولد معشوق آٹا گوندھ رہا تھا کہ اچانک اس کا بازو آٹا گوندھنے والی مشین میں آ کر مختلف جگہوں سے ٹوٹ گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے مضروب کو مرہم پٹی کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال داخل کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں