52

بس اسٹینڈز پر مسافروں کی سہولیات کا خیال رکھا جائے

چنیوٹ (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے جنرل بس سٹینڈز کی بہتری و بحالی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران سے میٹنگ کی، میٹنگ میں ایڈمنسٹریٹر/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زریونیو الطاف حسین انصاری،طلحہ سعید، اسسٹنٹ کمشنرز اشفاق احمد، میڈم خیزران علی، طارق محمود گوندل،سی اوز ایم سیز زاہد فرید، رفعت پاشا،فیصل چوہدری و دیگر بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے متعلقہ افسران کو تینوں تحصیلوں میں جنرل بس سٹینڈ کی بہتری و بحالی کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر میل فی میل کے لیے الگ واش رومز، صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی،کرایہ نامہ آویزاں،ویٹنگ ایریازسمیت دیگر انتظامات و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، انکا کہنا تھا جنرل بس سٹینڈز پر مسافروں کی سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے اس سلسلہ میں انسپیکشن کا عمل جاری رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں