گوجرہ(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرار حسین نے عوامی مسائل کوحل کرنے کیلئے تھانہ صدر گوجرہ کی چوکی مونگی بنگلہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میںسائلین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل آفتاب احمد صدیقی ،ایس ایچ او صدر انسپکٹر رانا عبدالغفار،پی آراوڈی پی اوعطاء اللہ سمیت تفتیشی افسران بھی موجود تھے ۔ڈ ی پی او ٹوبہ سید کرار حسین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد مونگی بنگلہ اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا ہے تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں۔
55