31

لو میرج کرنے والا جوڑاقتل

سمبڑیال( نامہ نگار )تھانہ سمبڑیال کے علاقہ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی غیرت کے نام پر قتل ، ظفروال کے رہائشی کاشف علی نے موضع کوٹ دینہ میں نورفاطمہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کررکھی تھی اوردونوں میاں بیوی گائوں کوٹ دینہ میں ہی رہائش پذیر تھے ، رات کو مقتولہ کے والد نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کر کے دونوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا، سمبڑیال پولیس نے مقتول کاشف علی کے بھائی کی درخواست پر مقتولہ بھابھی اوربھائی کے قتل کا مقدمہ 3ملزمان کے خلاف درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع کوٹ دینہ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات کے دوران نوبیاہتا جوڑے کو رات کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق بل شاہاں تحصیل وضلع ظفروال کے رہائشی 23سالہ نوجوان کاشف علی ولد محمد ادریس نے سمبڑیال کے موضع کوٹ دینہ کی رہائشی لڑکی نورفاطمہ سے پسند کی شادی کررکھی تھی اورشادی کے بعد بیوی کے ہمراہ اپنے سسرال کوٹ دینہ میں ہی رہائش پذیر تھا رات کو لڑکی نورفاطمہ کے والد عبدالغنی ولد محمد بشیر نے اپنے نامعلوم 2ساتھیوں سمیت غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کردیا اورفرار ہوگیا ۔تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقتول کاشف علی کے بھائی انصر جاوید کی درخواست پرلڑکی نورفاطمہ کے والد عبدالغنی کے خلاف بھابھی اوربھائی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مقتولین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوادیا ہے ، میاں بیوی کے دوہر قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں