62

اسرائیل نے ایک اور محاذ کھول لیا

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے حملے کے بعد اسرائیل نے ایک اور محاذ کھول لیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے سرحدی علاقے پر گولا باری کی۔اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ لبنان کی سرحد پار سے مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد اہداف کو نشانہ بنایا۔ درجنوں جنگجو لبنان سے اسرائیل میں داخل ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا جس میں فوجیوں سمیت 290 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آپریشن الاقصی طوفان کے تحت فلسطینی مجاہدین کی بڑی تعداد غزہ کی سرحد پر موجود باڑ ہٹاتے ہوئے زمینی راستے سے اسرائیل کے شہر اشکلون سمیت جنوبی شہروں میں داخل ہوئی جبکہ سمندری راستے اور پیراگلائیڈرز کی مدد سے بھی متعدد حماس ارکان نے حملہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں